وزیراعظم چور چور کا شور مچا کر اپنے چوروں کو بچا رہے ہیں، آپ نے گھبرانا نہیں ہے کا راگ الاپنے والا خود گھبراہٹ کا شکار، حیرت انگیز دعویٰ

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ وزیراعظم چور چور کا شور مچا کر اپنے چوروں کو بچا رہے ہیں،پی ٹی آئی نے سیاست سے شائستگی ختم کردی گالی گلوچ اور کردار کشی کی سیاست پروان چڑھ رہی ہے، آپ نے گھبرانا نہیں ہے کا راگ الاپنے والا خود گھبراہٹ کا شکار ہوچکا ہے۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ بی آر ٹی کرپشن، مالم جبہ سکینڈل، چینی چوری، آٹا چوری اور پٹرول چوری

جیسے میگا کرپشن کے سکینڈل موجودہ حکومت کے کارنامے ہیں لیکن ان چوریوں میں ملوث پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور عہدیداران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔ غیر منصافہ احتساب کی بدولت نیب اپنی افادیت کھو چکا ہے اور اب تو سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی نیب کی کارکردگی پر سوال اٹھائیں ہیں۔انہو ں نے کہاکہ ظلم اور جبر کا دور ختم ہو نے والا ہے نااہل حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ان شا ء اللہ 2021انتخابات اور نااہل حکومت کے خا تمے کا سا ل ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.