تمام جماعتیں اپنے اخراجات خود برداشت کریں گی جب تک ۔۔۔!!! پی ڈی ایم کی 26 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کی سفارشات تیار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 26 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کی سفارشات تیار کرلی، تمام جماعتیں اپنے اخراجات خود برداشت کریں گی، تمام جماعتیں اپنے جلوسوں کو خود منظم کریں گی، مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی خصوصی کمیٹی نے لانگ مارچ کیلئے سفارشات تیار کرلی ہیں۔

جس کے تحت لانگ مارچ 26 مارچ کو کراچی سے ایک عوامی اجتماع کے ساتھ شروع ہوگا۔ تمام جلوس 30 مارچ کی سہ پہر 3 بجے تک اسلام آباد پہنچیں گے۔ تمام جماعتیں زیادہ سے زیادہ افراد کو لانے کیلئے متحرک ہوں۔ لانگ مارچ کے شرکاء کے استقبال کیلئے فیض آباد میں مرکزی کیمپ جبکہ روات چوک، 26 نمبر چونگی ، کوکا کولا فیکٹری اور بارہ کہو میں بھی کیمپ لگائے جائیں گے۔

تمام جماعتیں اپنے جلوسوں کو الگ الگ سے منظم کریں گی۔ تمام جماعتیں اپنے اخراجات برداشت کریں گی۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ پی ڈی ایم کی سینئر قیادت کو فوری طور پر چاروں صوبوں کا دورہ کرنا چاہیے۔ لانگ مارچ کے لیے مختلف کمیٹیاں فوری طور پر تشکیل دی جائیں۔ مختلف کمیٹیوں میں کنٹرول روم، میڈیا اور تشہیر کمیٹی اور استقبالیہ کمیٹی بھی شامل ہونی چاہیے۔

خصوصی کمیٹی نے کہا کہ دھرنا مقصد کے حصول تک جاری جاری رہے گا۔ مزید برآں صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، سابق وزیر اعظم نوازشریف، مریم نواز، بلاول بھٹو سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین بھی شریک ہوئے۔ اس پر آصف زرداری نے ابتدائی کلمات میں یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر بننے پر مبارکباد پیش کی۔

مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کوتجویز دی کہ یوسف رضا گیلانی کو فوری چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا جائے ،جس کی دوسری جماعتوں نے بھی تائید کی۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کرنے پر پی ڈی ایم نے منظوری دے دی ہے۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے یوسف رضا گیلانی کی بھرپور حمایت کریں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.