اندر کی کہانی باہر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے باقی ماندہ میچز مئی ،جون یا ستمبر میں کروانے کا سوچ لیا ہے اور بائیو سکیور ببل کے لئے انٹرنیشنل ایونٹ کروانے والی کسی کمپنی کی خدمات لینے کا سوچا جارہا ہے۔ بقیہ میچز ایک ہیشہر میں کرائے جائیں گے لیکن اس حوالے سے فرنچائزز سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ تجویز سامنے آئی ہے

کہ کراچی، لاہور یا راولپنڈی میں سے کوئی ایک شہر بقیہ تمام میچز کی میزبانی کرے ذرائع کے مطابق پی سی بی کے اجلاس میں یہ بھی طے ہوا ہے کہ ٹورنامنٹ کے لیے نیا بائیو سیکور ببل پی سی بی آؤٹ سورس کرے گا۔ اس سے پہلے پی ایس ایل کے کھلاڑیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد اس سال جاری پی ایس ایل کے بقیہ میچز کو ملتوی کردیا گیا تھا جس کے بعد ناقص انتظامات کی وجہ سے پی ایس ایل کے حکام اور پی سی بی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور پی ایس ایل شائقین پی سی بی حکام سے خاصے ناراض نظر آرہے ہیں اور شوشل میڈیا پر پی سی بی حکام کے خلاف خوب غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ شائقین کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام کی جانب سے اتنے بڑے ایونٹ کے انعقاد کے دوران ایسی بداحتیاطی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.