کس شخصیت کو وزیراعلی بنایا جا رہا ہے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آصف زرداری نے چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش کردی ہے۔، اس بات کا انکشاف معروف صحافی عمران یعقوب نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے چوہدری پرویز الٰہی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور چوہدریپرویز الہی کو انہوں نے کہا ہے کہ اگر ق لیگ ہمارے ساتھ آ جاتی ہے تو ہم آپ کو پنجاب میں وزیراعلیٰ بنا دیتے ہیں،

آپ آ جائیں۔ عمران یعقوب خان نے کہا کہ ہمارےواقفان حال کے مطابق چوہدری پرویز الہی نے انہیں جواب دے دیا ہے کہ میں ابھی موجودہ حالات میں تحریک انصاف اور عمران خان کو نہیں چھوڑ سکتا۔ آپ ن لیگ کے ساتھ مل کر یہ کام کریں ابھی ہم حکومت کے اتحادی ہیں ابھی ہم ان کو نہیں چھوڑیں گے، عمران یعقوب نے کہا کہ آصف علی زرداری حکومت کے اتحادیوں سے بھی رابطے میں ہیں۔دوسری جانب یوٹیوب چینل پر جاری وی لاگ میں حفیظ اللہ نیازی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے عثمان بُزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے۔ جسکا اعلان دو روز میں کر دیا جائے گا۔ حفیظ اللہ نیازی نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کا اگلا وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو بنایا جاسکتا ہے، پاکستان میں اس وقت سیاسی عدم استحکام اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی نے جو گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اس میں یہ ساری چیزیں طے پائی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.