پرویز خٹک اور صادق سنجرانی پی ڈی ایم میں شامل اہم جماعت کے پاس پہنچ گئے

چارسدہ(نیوز ڈیسک) وزیر دفاع پرویز خٹک اور سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی پر مشتمل حکومتی وفد نے اے این پی قیادت سے ملاقات کی۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومتی وفد نے اے این پی رہنما حید ر ہوتی، میاں افتخار اور ایمل ولی خان سے ملاقا ت کی۔ملاقات میں اے این پی کے نو منتخب سینیٹر ہدایت اللہ اور عمر فاروق بھی موجود تھے۔سربراہ اے این پی اسفند یار ولی علالت کے باعث حکومتی

وفد سے ملاقات نہ کرسکے۔ذرائع کے مطابق اے این پی قیادت کی جانب سے حکومتی وفد کو جمہوری تسلسل کے لئے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ خیال رہے کہ اے این پی بھی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا حصہ ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.