چیئرمین سینٹ کون بنے گا ،وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اہم پیش گوئی کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لے لیا جس کے بعد اپوزیشن کی سیاست دم توڑ چکی ہے اور آنے والے دنوں میں چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے بعد رہی سہی کثر بھی پوری ہو جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے لکھا ہے

کہ ’’وزیراعظم پر 178 ممبران اسمبلی کے بھرپور اعتماد کے بعد اپوزیشن کی سیاست ٹھپ ہو گئی ہے،رہی سہی کثر سینٹ چئرمین کے انتخاب میں پوری ہو جائیگی۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا مایوس سیاستدانوں کی بیان بازی سے نکلے اور کرونا پر توجہ دے جہاں ایک نئ لہر ہمارے لئے چیلنج بن رہی ہے، سیاست کر لیں گےاس بلاکو سنجیدہ لیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.