شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی۔۔۔!!! شاہین شاہ آفریدی کے والد بھی میدان میں آگئے، حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

خیبر (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے والد نے اپنے صاحبزادے کا شاہد آفریدی کی بیٹی سے رشتہ طے پانے کی تصدیق کردی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے شاہد آفریدی کے خاندان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے

اپنے بیٹے کیلئے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے جس کیلئے سابق کپتان کے خاندان سے رضا مندی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی منگنی کی باضابطہ رسم جلد ہی طے پا جائے گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ باتیں گردش کر رہی تھیں کہ شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی دوسرے نمبر والی صاحبزادی سے نسبت طے پا گئی ہے اور دونوں خاندانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ بچی کی تعلیم دو سال بعد مکمل ہوگی اس لیے اسی وقت منگنی کی جائے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.