کورونا پھر سر اٹھانے لگا، تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

کورونا پھر سر اٹھانے لگا، تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ۔۔۔۔اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا کیسز میں اضافے کے بعدوفاقی دارالحکومت کے 2 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر اسلام آباد کے 2 تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ جاری کردیا، ڈی ایچ او نے متاثرہ 2 کالج تاحکم ثانی بند کرنے کی ہدایت کی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ماڈل کالج فار بوائز آئی ٹین ون میں3 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ماڈل کالج فار بوائز ایف سیون تھری میں 7 کورونا مریض سامنے آئے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالجز میں متعلقہ کلاسز کے طلبا اور اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کرائے جائیں۔ کورونا پازیٹو طلبا کو 14 دن کے لیے قرنطینہ کردیا گیا۔ ڈی پی او نے انتظامیہ کو پابند کیا ہے کہ مستقبل میں کالجز میں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر اسلام آباد کے دو تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.