ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل غصہ کم کریں اور خود کو تقدیر کے حوالے کر دیں جو اللہ پاک نے آپ کے لئے لکھا ہے وہ تو آپ کو مل کر ہی رہے گا، پھر یوں بے کار کوشش کر کے وقت کو ضائع کر رہے ہیں۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی آج کوئی اہم خبر آنے والے دِنوں کے بارے میں آپ کو چوکنا کرے گی اور آپ کو اپنا قبلہ بدلنے کا اشارہ بھی دے گی، اب وقت ہے اپنے لئے کوئی مناسب قدم اٹھا

لیں۔ برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون آج کا دن آپ کی ایک بڑی کوشش میں بحکم اللہ کامیابی دے سکتا ہے اور بلاک رقم کی واپسی کے اشارے بھی موصول ہوںگے، آپ اس حوالے سے بالکل پریشان نہ ہوں۔ برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی خود کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں، آپ ہر بات کو غلط مطلب لے کر چلتے رہیں گے تو کیا بنے گا، اب بھی وقت ہے۔ اپنے خراج کی وجہ سے رشتوں کو خراب مت ہونے دیں۔ برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست ہاں میں ہاں ملاتے رہیں اور وقت گزارتے رہیں انشاءاللہ جو خطرناک وقت ہے وہ گذر جائے گا اور آپ بُرے بننے سے بھی بچ جائیں گے، آج بڑی اہم خبر بھی ہے۔ برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر آپ کی بڑی کوشش آپ کےلئے میرے اللہ نے چاہا تو کامیابی کے وہ دروازے کھول دے گی کہ آپ حیران رہ جائیں گے، مگر صحت کے حوالے سے ابھی بے حد توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر آج کا دن بڑا اچھا رہے گا آپ کے لئے انشاءاللہ کوئی اچھی خبر ہے جس کا تعلق مستقبل،روزگار اور خانگی امور سے نکلنے کا بھی ہو سکتا ہے اور بندش سے نجات بھی مل سکتی ہے۔ برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر آج جکڑن بندش وغیرہ جیسی صورت حال سے نکلنے میں انشاءاللہ کامیاب ہوںگے اور آپ کو واقع محسوس ہو گا جیسے کوئی بڑی مشکل تھی جو اب ٹل گئی ہے بش شکرانہ ادا دیں۔ برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر ایک عمل تو اچھا کر لیں آج کہ اللہ کو بھی منہ دکھانا ہے، صرف دِل کے ہاتھوں مجبور مت ہوں یہ آپ کو کسی کام کا نہیں چھوڑے گا اور اپنے موبائل فون کی جان چھوڑ دیں۔ برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری اپنے اللہ پاک کو راضی رکھیں اگر زندگی میں کامیابی چاہتے ہیں تو آپ کا راستہ ہی غلط ہے، کیوں اپنے لئے مشکلات بڑھا رہے ہیں، توبہ کر کے واپسی کا راستہ اختیار کریں بس۔ برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری جو کام آپ کے بس میں نہیںاُس کا وعدہ بالکل نہ کریں شرمندگی ہو سکتی ہے، خواہشمند افراد کے رشتے کی بات بھی طے ہونے کا امکان ہے۔ اور وہ بھی من پسند جگہ پر انشاءاللہ برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ بار بار خبردار کیا جا رہا ہے کہ لالچی لوگوں سے دور رہیں اور اپنی پوزیشن اور عزت کا خاص خیال بھی رکھیں، جو لوگ ایسا نہیں کریں گے وہ کسی بڑے نقصان سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.