تحریک انصاف میں عمران خان کی جگہ لینے والے متحرک ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ بننے کے بعد بھی یہ خبریں گردش کرتی رہیں کہ پارٹی کے اندر کچھ لوگ ایسے ہیں یو ان کی جگہ لینا چاہتے ہیں۔اب چونکہ عمران خان ایک بار پھر قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے لگے ہیں تو ایسے میں ایک بار پھر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ میں اپنے موقف پر قائم ہوں کہ وزیراعظم کو اگر خطرہ ہے وہ انکی صفوں کے اندر سے ہے۔

وزیراعظم کی اپنی کابینہ شخصیات ایسی ہیں جوعمران خان کی جگہ لینا چاہتی ہی۔ وزیراعظم کو اپنی صفوں سے خطرہ ہے جس کا علم خان صاحب کو ہونا چاہئیے۔
عمران خان کی جماعت میں کرپٹ لوگ بہت زیادہ ہیں اور وہ ان کی جگہ پر وزیراعظم بننے کے لیے تیار ہیں اور ان لوگوں سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کو پتا ہونا چاہیے کہ ماضی میں کون کون سے لوگ وزیراعظم بننے کا خواب دیکھتے رہے ہیں اور وہ دوسری پارٹیوں سے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.