آر یا پار ۔۔!! عمران خان ہفتے کے روز کیا کرنے جا رہے ہیں؟ صدرِ پاکستان کو ایڈوائس جاری

وزیر اعظم عمران خان نے ہفتے کے روز اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے ہاتھوں حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی شکست کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ، اس حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کے روز طلب کیا جائے گا جس میں وزیر اعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے صدر پاکستان کو ایڈوائس ارسال کی جس کی روشنی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کے روز دوپہر12بجے طلب کیا گیا

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.