عمران خان نے خود70 کروڑ لے کر ٹکٹ دیا اور شور مچنے پر بلوچستان بھیجا،تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی فریسٹریشن کا جواب ہمارے پاس نہیں ۔عمران خان نے خود 70 کروڑ لے کر ٹکٹ دیا اور شور مچنے پر بلوچستان بھیجا ۔سیاست میں کبھی ٹکٹیں فروخت نہیں ہوئی انہوں نے رواج ڈالا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاہمارے پاس اے ٹی ایم کے لوگ نہیں تھے ۔ ہم ان کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ٹی وی چینلز پر آئیں اور ہم سے بات کریں ۔ اتحادیوں نے ساتھ دیا آفریدی نے ساتھ نہیں دیا ۔ وزیر اعظم کا ووٹ بھی

مستر د ہوا ہے۔ ہم سیاستدان ہیں صبر سے چلتے ہیں ۔ اس حکومت نے پارلیمنٹ کا وہ حال کیا ہے کہ ہم نے پارلیمنٹ آنا چھوڑ دیا ۔ عدم اعتماد کا ووٹ لانے کا کوئی فائدہ نہیں ۔ آزاد شفاف انتخابات کرائے جائیں ۔ ہمارا اعتماد کے ووٹ سے کوئی تعلق ہوگا اور نہ ہی ہم کہ کہیں گے کہ اعتماد کا ووٹ لیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.