عمران خان کے پاس اکثریت نہیں رہی۔۔۔۔۔۔؟صدرمملکت عارف علوی نے تصدیق کر دی،دعوےنے کپتان کو پریشان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرٹیکل 91(7) کے تحت تصدیق کر دی عمران نیازی اکثریت کی حمایت کھو چکے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراسد عمر کو جواب دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ اگر اخلاقیات ہوتیں تو استعفی دیکر دوبارہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرتے-اقلیت کے ساتھ وزارت اعظمی کی کرسی سے چمٹ کے تمام سرکاری اور ریاستی وسائل

جھونک کر اعتماد کا ووٹ خریدا جا رہا ہے-شرم بھی شرما رہی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمرکا کہنا تھا کہ ایک طرف عمران خان جو بنا قانونی دباؤ فیصلہ کرتے ہیں کہ مجھے اعتماد کا ووٹ لے کر یہ ثابت کرنا ہے میرے پاس صرف قانونی نہیں اخلاقی جواز بھی ہے وزیر اعظم ہونے کا اور دوسری طرف اخلاقیات کا یہ حال کے ضمیر کی بولی لگا کر ووٹ خریدے جا رہے ہیں. اس سے زیادہ سیاہ اور سفید کا فرق ممکن نہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.