چیئرمین سینیٹ کا امیدوار کون ہوگا؟ وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور سرپرائز دے دیا

وزیراعظم عمران خان نے چئیرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی کو اُمیدوار نامزد کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی کو چئیرمین سینیٹ کا اُمیدوار نامزد کر دیا ہے۔

صادق سنجرانی چئیرمین سینیٹ کے عہدے پر حکومتی اُمیدوار ہوں گے۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کے روز طلب کیا جائے گا جس میں وزیر اعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد اپوزیشن نے بھی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا ہے۔

معتبر ذرائع نے بتایا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد زرداری ہاؤس اسلام آباد میں گذشتہ روز ایک مختصر اجلاس ہوا ، جب کہ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات بھی گذشتہ رات ہوئی ۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں تجویز سامنے آئی کہ اگر وزیراعظم عمران خان کے لیے اعتماد کاووٹ لینے کے لیے قومی اسمبلی اجلاس بلایا جاتا ہے تو پی ڈی ایم اس کا حصہ نہ بنے جبکہ باوثوق ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امکان ہے کہ بعض پی ٹی آئی ارکان بھی قومی اسمبلی کے اس اجلاس میں حصہ نہیں لیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.