سعودی حکومت نے پاکستان سمیت 20ممالک کے شہریوں پر مملکت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

ریاض(این این آئی) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خروج وعودہ(ایگزٹ ری انٹری)ویزے پر مملکت سے جانے والے تارکین وطن کے لیے اہم وضاحت جاری کردی،غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر سعودی حکومت نے پاکستان سمیت 20 ممالک پر یکطرفہ عارضی سفری پابندی عائد کررکھی ہے اور پابندی کے خاتمے کی فی الحال کوئی تاریخ بھی نہیںدی گئی۔اسی حوالے سے ایک شہری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محکمہ پاسپورٹ سے سوال کیا کہ سفری پابندی کے باعث سعودی عرب نہیں آسکتا اور خروج وعودہ کی معیاد ختم ہونے میں دس دن باقی ہیں، تو

کیا حکومت کی جانب سے میرے خروج وعودہ ویزے کی ازخود توسیع ہوجائے گی؟محکمے نے وضاحت پیش کی کہ آن لائن پلیٹ فارم ابشر پر خروج وعودہ اور اقامے کی مدت ختم ہونے پر توسیع ممکن ہے لیکن اس کے لیے مطلوبہ فیس ادا کرنی ہوگی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.