محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں آج چترال، مردان، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہے گا، بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں

موسم سرد اور خشک رہے گا۔ دوسری طرف محکمہ سکول ایجوکیشن نے لاہور سمیت صوبے کے سات اضلاع میں کورونا کا خطرہ برقرار ہونے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری کی پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق جن اضلاع میں روزانہ 20 یا اس سے زیادہ کیسز سامنے آ رہے ہیں، وہاں 100 فیصد حاضری کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔جن اضلاع میں 50 فیصد حاضری کا قانون لاگو رہے گا ان میں لاہور، گجرات، ملتان، رحیم یار خان، سیالکوٹ، راولپنڈی اور فیصل باد شامل ہیں ۔ان اضلاع میں میں طلبہ ایک دن سکول آئیں گے اور ایک دن چھٹی کریں گے، اس پالیسی پر 31 مارچ تک عملدرآمد جاری رہے گا۔ جس کے بعد کورونا صورتحال کا جائزہ لیکر نئے سرے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ بڑی خبر آ گئی، ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا گیا اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے تاریخ کا علان کر دیا گیا ہے ،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ یکم مارچ سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے ہفتے میں 5 روز کھلیں گے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم مارچ سے ہفتے میں 5 روز کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ بڑے شہروں کے اسکول 28 فروری تک مرحلہ وار کلاسز لیں گے۔شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے کا اطلاق ان تمام شہروں پر ہو گا جہاں پابندیاں عائد کی گئی تھیں، اللہ کے فضل سے ہم نارمل حالات کی جانب جا رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.