ریلوے سے 4 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ ،اعظم سواتی نے وجہ بھی بتا دی

میانوالی (پی این این )وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہےکہ محکمے سے 4ہزار افسران و ملازمین کو نکالنے کافیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کندیاں ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا، اعظم سواتی نے کہاکہ ریلوے خسارے میں ہے مجھے ہار پہنا کر شرمندہ نہ کریں،ریلوے اب یتیم نہیں رہا اس کے وارث آگئے ہیں۔ اعظم سواتی نے کہاکہ مال بردار ٹرینوں کے ذریعے افسران ذاتی کمائی کر رہے ہیں ،جتنا وزن

لے کر جانا ہے اسی کا کرایہ لیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ریلوے سے جلد4 ہزار کرپٹ افسران اور ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جلد ان کالی بھیڑوں سے محکمہ کو نجات ملے گی ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.