پی ٹی آئی رہنما کا ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ ،کھلاڑیوں پربجلیاں گرادینے والی خبرآگئی

پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا ، لیاقت جتوئی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا فیصلہ آج متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ میں اختلافات سامنے آگئے ، پی ٹی آئی رہنمالیاقت جتوئی نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا ، اس سلسلے میں

لیاقت جتوئی نے ساتھیوں کا اجلاس کل کراچی میں طلب کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا فیصلہ متوقع ہےجبکہ ن لیگ یاپی پی میں شامل ہونےپرمشاورت ہوگی، لیاقت جتوئی کی پی پی میں شمولیت کیلئے ساتھیوں سے مشاورت کریں گے تاہم لیاقت جتوئی کے ساتھیوں نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔یاد رہے پی ٹی

آئی رہنما لیاقت جتوئی نے اپنی ہی جماعت پر سینیٹ ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام لگایا تھا، انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سیف اللہ ابڑو کو 35 کروڑ میں سینیٹ ٹکٹ بیچا گیا۔بعد ازاں 35کروڑ میں سینیٹ سیٹ بیچنے کے بیان پر پی ٹی آئی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب نے لیاقت جتوئی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے متنازع بیان پر سات روز میں وضاحت کی ہدایت کی۔پی ٹی آئی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب کی جانب سے جاری اظہار وجوہ کے نوٹس میں کہا گیا تھ کہ لیاقت جتوئی نے پارٹی قیادت کےخلاف گفتگو اور سنگین الزام تراشی کی، آپ کا طرز عمل جماعتی پالیسی اور آئین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔نوٹس میں کہا گیا تھا کہ مغربی سندھ ریجن کی قائمہ کمیٹی سات روز میں معاملے پر کارروائی کرے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.