کیا یہ نوٹ اب نہیں چلیں گے ؟بری خبر آ گئی

100، 10 اور پانچ روپے کے پرانے نوٹ کو لے کر بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے جانکاری دی ہے کہ جلد ہی یہ نوٹ چلن سے باہر ہوسکتے ہیں ۔ مارچ کے بعد آر بی آئی سبھی پرانے نوٹوں کو چلن سے باہر کرسکتی ہے ۔ حالانکہ اس سلسلہ میںآربی آئی کی جانب سے آفیشیل طور پر کچھ بھی نہیںکہا گیا ہے ۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے اسسٹنٹ جنرلمینیجر بی مہیش نے کہا کہ آر بی آئی ان پرانے نوٹوں کی سیریز کو واپس

لینے کے منصوبہ پر کام کررہی ہے ۔منی کنٹرول کی ایک خبر کے مطابق بی مہیش نے یہ بات ڈسٹرکٹ لیول سیکورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں کہی ہے ۔ دراصل 100 روپے ، 10روپے اور پانچ روپے کے پرانے نوٹ کے بدلے نئے نوٹ پہلے سے ہی سرکولیشن میں آچکے ہیں ۔ ایسے میں اگر پرانے نوٹوں کو بند بھی کیا جائے گا تو لوگوں کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی ۔آپ کو بتادیں کہ ریزرو بینک آف انڈیا نے کہا کہ لوگوں کو نوٹ بندی کے وقت کافی پریشانی ہوئی تھی تو اس مرتبہ آر بی آئی یہ یقینی بنائے گا کہ جتنے پرانے نوٹ سرکولیشن میں ہیں ، اتنےہی نئے نوٹ مارکیٹ میں آجائیں ، جس سے لوگوں کو کوئی پریشانی نہ ہو اور اس سیریز کو اچانک بند نہیں کیا جائے گا ۔ریزرو بینک آف انڈیا نے سال 2019 میں جب 100 روپے کے نوٹ جاری کئے تھے ، تبھی واضح کردیا تھا کہ پہلے جاری کئے گئے سبھی 100 روپے کے نوٹ بھی قانون طور پر چلتے رہیں گے ۔ اس کے علاوہ آر بی آئی نے 8 نومبر 2016 کو نوٹ بندی کے بعد 2000 روپے نوٹ کے علاوہ 200 روپے کے نوٹ جاری کئے تھے ۔آپ کو بتادیں کہ آر بی آئی وقتا فوقتا پرانے نوٹوں کو واپس لیتا رہتا ہے اور نئے نوٹ جاری کرتا رہتا ہے ۔ جعلی نوٹوں پر لگام لگانے کیلئے آر بی آئی کی جانب سے یہ قدم اٹھایا جاتا ہے ۔ آفیشیل اعلان کے بعد بند کئے گئے سبھی پرانے نوٹوں کو بینک میں جمع کرانا ہوتا ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.