سہنسہ ،درجنوں افراد ن لیگ، پی پی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل

سہنسہ (پی این این) سدھن بیلٹ میں جیالوں متوالوں نے پیپلز پارٹی سے ناطہ توڑ کر پی ٹی آئی سے جوڑ لیاہے ۔ سردار برادری اور راجپوت برادری کے درجنوں افراد نے دیگر پارٹیوں سے ناطہ توڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے سردار رزاق کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس موقع پر حلقہ سہنسہ سرساوہ پنجیڑہ سے قانون ساز اسمبلی کے امیدوار سردار رزاق ایڈوکیٹ نے کہا کہ آپ نے جس اعتماد کا اظہار کیا میرے

ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا میں آپ سے عہد کرتا ہوں کہ آپ کے حقوق کا پورا خیال رکھوں گا عوامی ​​​​​​​حقوق کا پورا تحفظ کروں گا استحصالی قوتوں کے خلاف جہاد کرنا جاگیردارنا و سرمایا دارانا نظام کا خاتمہ کرنا قانون اور انصاف کی بلادستی کے لیے عملی جدو جہد کرنا ستم رسیدہ لوگوں کے دکھوں کا مداوا کرنا رشوت کرپشن اور سفارشی سسٹم کا خاتمہ کرنا میرا نصب العین بھی ہے اور زندگی کا مشن بھی ہے۔ اس موقع پر سردار اورنگزیب،ریٹائرڈ ہیڈماسٹر سردار محفوظ، سردار محمد شبیر، سردار ضمیر، سردار اخلاق، سردار حفیظ، سردار آدم جاوید، سردار وارث جاوید، سردار ضیا ب خان، سردار رباب، سردار ذیشان، اخلاق راجہ محمد افتخار راجہ ، خالد حنیف آ ف کلوڑ راجہ زکی افتخار، راجہ حضر حنفیف ، راجہ انیس ، راجہ ظہور، راجہ عدیل ، سردار حمزہ ، سردار قیصر لطیف، سردار ظفر اقبال، سردار آصف، سردار عنصر رفیق، سردار عمر حسین نے ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.