بس ایک کام ہونے کی دیر ہے ۔۔۔۔۔۔

کراچی ( ویب ڈیسک ) سابق صدر آصف زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کے بعد عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے‘سینیٹ الیکشن میں حکومت کو ضمنی الیکشن سے بھی بڑا سر پرائزدیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے
آصف علی زرداری سے ملاقات کی ‘ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور سابق گورنرمخدوم احمد محمود بھی موجود تھے

۔آصف علی زرداری نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان و دیگر سے رابطوں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ گیلانی صاحب اب سلیکٹڈکے گھبرانے کا وقت آگیا ہے‘ آپ کو اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن لڑانا میری خواہش تھی‘ مخدوم احمد محمود جیسے دوست آپ کے ساتھ ہیں‘ آپ بڑا سرپرائز دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن اورسینیٹ الیکشن کے لئے پی ڈی ایم کو راضی کیا جس کا نتیجہ ضمنی الیکشن میں سب نے دیکھ لیا حکومت کیلئے سینیٹ کا نتیجہ ضمنی الیکشن سے بھی برا ثابت ہو گا ۔ انہوں نے گیلانی کو متوجہ کرتے ہو ئے کہاکہ پی ڈی ایم قیادت آپ کی کامیابی کیلئے کوشاں ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.