آصف زرداری جب صدر تھے تو انہوں نے جے ایف 17 تھنڈر پروگرام بند کرنے کی شرط پر مجھے فضائیہ کا سربراہ بنانے کی پیشکش کی،ائیر مارشل ریٹائرڈ شاہد لطیف کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ائیر مارشل ریٹائرڈ شاہد لطیف سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان نے سوال کیا کہ کہتے ہیں کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری پر آپ جو تنقید کرتے ہیں اس کے پیچھے کوئی آپ کی ذاتی وجوہات ہیں؟ جس پر ائیر مارشل ریٹائرڈ شاہد لطیف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں میری کوئی ذاتی وجوہات نہیں ہیں، ذاتی وجوہات اس حد تک ضرور ہیں کہ جب آصف زرداری صدر تھا تو میں اس وقت وائس چیف تھا اور میں نے چیف بننا تھا، مجھے زرداری کا پیغام آیا تھا کہ جے ایف

17 کو رول بیک کرو اور جو پی اے ایف کا بجٹ ہو گا وہ پریذیڈینسی کے ڈسپوزل پر ہو گا، یہ دو کام اگر مانتے ہو تو میں تمہیں چیف بنا دوں گا، ٹھیک ہے میں اس پوزیشن پر پہنچ گیا تھا میں حقدار بھی تھا اور میں اس پوزیشن پر بیٹھا تھا کہ زرداری کو مجھے ہٹانے میں کوشش چاہیے تھی لیکن وہ اس وقت کیا نہیں کر سکتا تھا، انہوں نے کہا کہ میں الحمدللہ میں نے عزت کمائی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.