ضمنی انتخاب کے دوران پولیس والے نے میری کیا چیز کھینچی۔۔۔ن لیگی رہنما نوشین افتخار نے سنگین الزام عائد کردیا،پوری قوم حیران و پریشان

ڈسکہ(نیو زڈیسک)19 فروری کو ہوئے ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 سے مسلم لیگ نون کی امیدوار نوشین افتخار نے الزام عائد کیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے دوران پولیس والے نے میری چادر کھینچی، ڈنڈے برسائے گئے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 سے ضمنی انتخاب کے پولنگ نتائج غائب ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران نون لیگی امیدوار نوشین افتخار نے اپنے

بیان میں یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پولنگ رکنے کی شکایت کی تھی، ڈی ایس پی نے مجھ سے کہا کہ میں آپ کو گولی مار دوں گا۔نوشین افتخار کا کہنا ہے کہ نون لیگ اس حلقے سے 5 بار جیتی ہے، یہ مسلم لیگ نون کا گڑھ ہے، مجھے توقع نہیں تھی کہ ڈسکہ میں لوگ قتل ہوں گے، یہ این اے 75 کے لوگوں کی جنگ ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.