جڑواں بہن یا قدرت کا کرشمہ۔۔۔۔۔۔ شعیب اخترکی ہم شکل خاتون کے چرچے ،یہ خاتون کون؟کس ملک سے تعلق ہے؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

راولپنڈی (ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے مشابہہ خاتون کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں ۔سوشل میڈیا صارفین بھارت سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار ونیتا کھیلنانی سے شعیب اختر کی حیرت انگیز مماثلت دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔ونیتا کھیلنانی نامی یہ خاتون حال ہی میں ایسی ویڈیوز میں نظر آئیں جن میں عوام کو مختلف لطائف اور قصّے سنا کر اپنا مؤقف پیش کیا گیا۔سوشل میڈیا

اسٹار نے اپنی ویڈیوز میں یہ بتانے کی کوشش کی کہ جب سوشل میڈیا نہیں ہوا کرتا تھا تو والدین بچوں کی تصویریں کیسے کھینچا کرتے تھے۔خاتون ٹک ٹاکر نے ویڈیو کا دوسرا ورژن بھی پیش کیا ہے جس میں یہ بتایا گیا کہ میاں بیوی، سوشل میڈیا کی غیر موجودگی میں اپنی تصاویر کیسے کھنچوایا کرتے تھے۔سوشل میڈیا پر ونیتا اور شعیب اختر کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں لیکن اب تک سوشل میڈیا پر فعال شعیب اختر کی جانب سے ان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.