رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر پابندی عائد، ملازمین کو کتنے سال لازمی سروس کرنا ہوگی۔۔ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزارت خزانہ نے 25 سال سرکاری سروس مکمل کئے بغیر رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر پابندی عائد کر دی ۔ وزارت خزانہ نے 48رولز کے پیرا 5 کے تحت کوئی بھی سرکاری ملازم 25 سال سروس مکمل کرنے کے بعد ہی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لے سکتا ہے ۔وزارت کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ بہت سی وزارتوں میں ان قواعد کے خلاف ریٹائرمنٹ کیلئے درخواستیں دی گئیں جنہیں قبول کر لیا گیا

اور بعد میں ان ملازمین کو پنشن کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وزارت نے سرکاری ملازمین اور وزارتوں کے پرنسپل اکائوٹنگ افسران (وفاقی سیکر ٹر یز ) کو آگاہ کیا ہے کہ مستقبل میں 25سال کی سروس مکمل کئے بغیر کوئی ملازم اگر رضا کارانہ ریٹائرمنٹ کی درخواست دے گا تو اسے قبول نہ کیا جائے ۔ایسی درخواستوں کے ہمراہ پنشن فارم بھی داخل کر ایا جانا ضروری ہے ، رضا کارانہ ریٹائرمنٹ کیلئے موصول ہر درخواست کو آڈٹ ڈیپارٹمنٹ سے 25سا ل سروس مکمل ہونے کی تصدیق کروا نا ہو گی تاکہ پنشن کی منظوری اور ادائیگی میں مشکلات پیش نہ آئیں ۔

وزارتوں اور ڈویژ نز کو سرکلر جا ری کردیا ۔ سرکاری قواعد کا حوالہ دیتے ہوئے وزارت خزانہ نے وزارتوں اور ڈویژنز کو آگاہ کیا کہ ان

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.