شیریں مزاری لاپتہ افراد کے لواحقین کے پاس پہنچ گئیں،آپ دھرناختم کردیں میں آپ کویقین دلاتی ہوں کہ ۔۔۔۔وفاقی وزیرنےبڑی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد(پی این این)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری لاپتہ افراد کے لواحقین کے پاس پہنچ گئیں ،لواحقین کو ان کے مسائل حل کرنے کی یقینی کرادی ،لاپتہ افراد کی فہرست بھی مانگ لی ۔وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری ہفتہ کواسلام آباد میں لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے لگائے گئے کیمپ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر شیریں مزاری نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ وزیراعظم عمران خان پر اعتماد

کریں وہ آپ کے مسئلہ جلد حل کریں گے،آپ مجھے لاپتہ افراد کی فہرست دیدیں میں وزیراعظم کو پیش کروںگی ۔انہوں نے لواحقین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ مارچ میں آپ کے تین ر کنی وفد کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرائیں گی لہذا اب آپ دھرنا ختم کردیں

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.