آج کی سب سے حیران کن خبرپاکستانی تاریخ کا بڑا سیاسی اپ سیٹ ،ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کا رہنما تحریک لبیک کے امیدوار سے ہار گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو کراچی کے ضمنی الیکشن میں بہت بڑی اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔تحریک لبیک کے امیدوار نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست دے ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق طویل عرصے بعد ملک میں ایک ہی دن میں ایک سے زائد حلقوں میں ضمنی الیکشن کا انعقاد ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ایس 88 کراچی، پی ایس 43 سانگھڑ اور پی بی 20 پشین 2 بلوچستان میں

ضمنی الیکشن کا انعقاد کروایا گیا ہے۔ان تینوں حلقوں میں شام 5 بجے پولنگ ختم ہونے کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی کے حلقہ پی ایس 88 ملیر کراچی سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا۔ حلقے میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان مقابلے کی پیشن گوئی کی گئی تھی، تاہم تحریک لبیک کے امیدوار نے حکمراں جماعت کے امیدوار کو پیچھے چھوڑ دیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.