تحریک انصاف کی اہم ترین رہنما اور سینیٹ کی امیدوار جعل ساز نکلی، موصوفہ نے ایسی دونمبری کی کہ کپتان بھی حیران رہ گئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سینیٹ انتخابات کیلئےجمع کرائے گئے دستاویزات میں جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ویمن ونگ کی سیکرٹری اطلاعات زنیرہ ملک کے کاغذات میں جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے۔ کاغذات نامزدگی میں زنیرہ ملک نے 2 اراکین اسمبلی کے نام بلااجازت تجویز اورتائید کنندہ میں دیے جس کے انکشاف پر ارکان اسمبلی ارسلان تاج گھمن اور عدیل احمد کا الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا۔پی ٹی آئی ارکان نے زنیرہ ملک کے کاغذات نامزدگی مسترد

کرنےکی درخواست کی جس پر الیکشن کمیشن نے زنیرہ ملک کے تجویر اور تائید کنندگان کے نام حذف کردیے۔اس حوالے سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ارسلان تاج گھمن کا کہنا تھاکہ زنیرہ ملک نےاجازت کے بغیر بطور تائید کنندہ میرا نام استعمال کیا، الیکشن کمیشن کو میرے کوائف کے بغیر فارم منظور نہیں کرنا چاہیے تھا۔ان کا کہنا تھاکہ زنیرہ ملک کےخلاف پارٹی کے ڈسپلن کے تحت کارروائی ہوگی کیونکہ بغیر اجازت اراکین اسمبلی کے نام استعمال کرنا جعلسازی ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی) ویمن ونگ کی سیکرٹری اطلاعات زنیرہ ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے کاغذات جمع کرانے کاکہا تھا جبکہ تحریک انصاف پارلیمانی بورڈ میں سندھ سے سینیٹ کیلئے میرا نام لیا گیا۔ان کا کہنا تھاکہ مرکزی اور مقامی قیادت میں رابطہ نہ ہونے سے غلط فہمی ہوئی۔خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ زنیرہ ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے کاغذات جمع کرانے کاکہا تھا جبکہ تحریک انصاف پارلیمانی بورڈ میں سندھ سے سینیٹ کیلئے میرا نام لیا گیا۔ان کا کہنا تھاکہ مرکزی اور مقامی قیادت میں رابطہ نہ ہونے سے غلط فہمی ہوئی۔خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.