’’آپ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے‘‘ قومی ہیرو کیلئےیہ کام تو کر سکتا تھا ، علی ظفر کا اہم پیغام

لاہور(آن لائن ) نامور اداکار و گلوکارعلی ظفر نے کے ٹو کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما محمد علی سد پارہ کی بہادری کی یاد میں گانا ریلیز کردیا ہے۔گلوکار علی ظفر نے آڈیو گانا ‘‘تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم’’ گا کر علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس حوالے سے گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قوم اپنے ہیروز کو عزت دیئے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ علی سد پارہ ایک غیر معمولی ہیرو تھے۔ علی سد پارہ نے اپنی زندگی کا خطرہ مول لے کر پاکستان کے

لیے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ میں کم سے کم اس ہیرو کے لیے ایک گانا گا سکتا تھا، تاکہ جب تک موسیقی رہے علی سد پارہ ہماری یادوں سے جڑے رہیں۔یاد رہے کہ تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم گانا پر محمد علی سدپارہ کے ڈانس کی ویڈیو کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔خیال رہے کہ دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سردیوں میں سر کرنے کی مہم پر جانے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ اور دیگر دو کوہ پیماؤں کو لاپتہ ہوئے 10 دن سے زائد ہوگئے ہیں۔لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے پاکستان آرمی اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے کیے جانے والے سرچ آپریشن میں اب تک ان کا سراغ لگانے کی تمام کوششیں ناکام رہی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.