موسم کے تیور بدلنے لگے ، آئندہ 6دن ملک کا موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دیدی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے بیشترعلاقوں میں بری ہوائیں موجود ہیں۔آج بروز بدھ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا،تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بروز جمعرات پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقعہ ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم بروز جمعہ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند

چھائے رہنے کی توقع کی جارہی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر ٓلود /ابر آلود رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقون میں موسم خشک رہے گا۔ جبکہ اتوار کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر ٓلود /ابر آلود رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقون میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بروز سوموار ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر ٓلود رہے گا۔تاہم خطہ پوٹھوار، خیبر پختونخواہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقون میں موسم خشک رہے گاجبکہ بروز منگل ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر ٓلود رہے گا۔تاہم خطہ پوٹھوار، بالائی خیبر پختونخواہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوںمیں موسم خشک رہے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.