حکومت کا انوکھا فیصلہ! خاتون اول کی قریبی دوست ’ فرحت شہزداری ‘ کو کس انعام سے نواز دیا گیا؟ بڑے بڑے رہنماء منہ دیکھتے رہ گئے

خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی نے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات جمع کرا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے 100 امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں۔نامزد امیدواروں کی فہرست 16فروی کو جاری کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطاطق جنرل نشستوں پر 51 امیدواروں، ٹیکنوکریٹ نشستوں پر 18 امیدواروں نے کاغذات نا،مزدگی جمع کرائے جب کہ خواتین نشستوں پر 23 اور اقلیتی نشستوں پر 8 امیدوار سامنے آئے۔

اسلام آباد میں 6 کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔عمومی نشستوں پر تین جب کہ خواتین کی نشستوں پر 3 کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری،اعجاز حسین منہاس، جمشید اقبال چیمہ ،محمد خان مدنی ، بیرسٹر علی ظفر، ظہیر عباس کھوکھر، سیف اللہ نیازی،عون عباس، عمر سرفراز چیمہ،ڈاکٹر زرقا

تیمور ، نیلم ارشاد، ڈاکٹر روبینہ اختر، عطااللہ خان نیازی اور مسز فرحت شہزادی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

فرحت شہزادی کا شمار خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوستوں میں ہوتا ہے اور اکثر موقوں پر انہیں خاتون اول کے ساتھ دیکھا گیا۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی دو نشستوں پر امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق عبد الحفیظ شیخ،علی بخاری،فرید رحمان اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے امیدوار ہیں ،یوسف رضاء گیلانی اور طارق فضل چوہدری ،محمد یوسف بھی اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست کے امیدوار ہیںیاد رہے کہ پاکستان میں سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک میں سینیٹ الیکشن 3 مارچ کو ہوں گے ، الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی ، الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 12 سے 13 فروری تک جمع کروائے جا سکیں گے ، نامزد اُمیدواروں کے نام 14 فروری کو لگائے جائیں گے جس کے بعد سینیٹ انتخابات کے لیے اُمیدواروں کی جانب سے جمع کروائے جانے والے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 اور 16 فروری کو ہوگی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.