نواز شریف نے میری زیرو میٹر گاڑی مرسیڈیز چھین لی تھی

اسلام آباد 15 فروری2021ء) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سکندر حیات نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے میری زیرو میٹر گاڑی مرسڈیز چھین لی تھی۔انہوں نے انٹرویو کے دوران کہا کہ نواز شریف انتہائی کنجوس انسان ہیں۔وہ تو اپنی جیب سے پکوڑا تک نہیں خرید سکتے،ان سے اگر کوئی اسلام آباد سے ملنے جا رہا ہوتا تو اسے کہتے تھے کہ میرے لیے فلاں جگہ سے پکوڑے لیتے آنا۔انہوں نے کہا کہ ان کو بطور وزیراعظم استحقاق حاصل تھا کہ وہ

ڈیوٹی فری چیز خرید سکتے تھے۔اس طرح انہوں نے 1990 میں مرسیڈیز کار خریدی جوکہ اس وقت مارکیٹ میں 85 لاکھ کی تھی مگر انہوں نے یہ کار 16 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔اس کار پر جب نواز شریف کی نظر پڑی تو وہ مجھے بار بار کہنے لگے کہ یہ کار مجھے دے دو ،وہ بار بار اصرار کرتے رہے مگر میں مسلسل اس بات کو ٹالتا رہا۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے بعد ان کی اہلیہ مرحومہ کلثوم نواز نے وہ کار دیکھی تو انہوں نے بھی کہا کہ یہ کار ہمیں دے دو جس پر میں نے تنگ آ کر ڈرائیور کو چابی دے کر کہا نواز شریف کے پاس گاڑی کھڑی کر آو۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سکندر حیات نے حال ہی میں مسلم لیگ ن سے علحیدگی اختیار کر کے مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.