سینیٹ انتخابات کے بعد بڑے بڑے چہروں کی چھٹی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹ الیکشن کو گزرنے دیں جس کے بعد حکومت کے اندر احتساب کے نام سے عمل شروع ہوگا ، اطلاعات ہیں کہ بڑے بڑے چہرے تبدیل ہونے والے ہیں ، ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی رانا عظیم نے کیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے فوری بعد بہت تگڑے چہرے تبدیل ہونے والے ہیں ، ان میں ایک تو وہ لوگ شامل ہیں جو حکومت کو

گرانے یا بلیک میل کرنے میں ملوث تھے ، ان میں سے کچھ چہرے تبدیل ہوں گے ، جن میں پرانے اور اہم عہدوں پر رہنے والے ساتھی بھی شامل ہیں ، سینیٹ انتخابات ہوتے ہی کچھ ایسا ہونے جارہا ہے کہ جس سے لگے گا کہ اپوزیشن کے بغیر ہی کوئی بڑا کام ہونے جارہا ہے۔سینئر صحافی رانا عظیم نے دعویٰ کیا کہ حکومت کو ایک چیز بالکل واضح طور پر کہہ دی گئی ہے کہ آپ مہنگائی پر کنٹرول کریں ، یہ ون پوائنٹ ایجنڈا ہے جس پر حکومت کو پوری توجہ دینے کا کہہ دیا گیا اگر اس پر حکومت کام نہ کرسکی تو حکومت کو اس کے اندر ہی بہت بڑے خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.