بیرون ملک فر-ار ہوتے ہوئے پائلٹ گر-فتار، کیوں پکڑا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد ( آن لائن) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کمرشل پائلٹ فہد سلطان کو بیرون ملک فر-ار ہوتے ہوئے گر-فتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق پائلٹ فہد سلطان کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے حرا-ست میں لیا گیا ہے، وہ برطانیہ فر-ار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فہد سلطان کو یکم دسمبر 2015 کو کمرشل پائلٹ لائسنس جاری کیا گیا تھا، اس کے خلاف جعلی لائسنس کے معاملے میں ایف آئی آر درج ہے۔ خیال

رہے کہ گزشتہ برس کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے کے بعد وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں بتایا تھا کہ 262 پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں۔ حادثے کے بعد حکام نے 50 پائلٹس اور سول ایوی ایشن (سی ای اے) کے آٹھ افسران کے خلاف کرمنل انوسٹی گیشن شروع کی تھی۔ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم ونگ میں 40 پائلٹس اور سی اے اے کے آٹھ آفیشلز کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ جمعہ کو بھی ایف آئی اے نے چھ افراد کو گر-فتار کیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.