پاکستان بھر میں بارشیں ہی بارشیں،کتنے دن تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ہفتہ کی شام سے پیر تک اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، خوشاب، گوجرانوالہ، ہفتہ کی شام سے پیر تک جھنگ، سیالکوٹ، میں بھی بارش متوقع ہے،اتوار کو ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، ڈی جی خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے،فیصل آباد، بھکر، لیہ میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی رات کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔ اتوار کو

مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی, جس سے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے.ہفتہ شام سے اتوار کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان اور قلعہ سیف اللہ بارش جبکہ ہفتہ رات سے پیر صبح کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، چترال، وزیرستان میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ اتوار کے روز سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گوجرانوالہ، لاہور، جھنگ، سیالکوٹ، خطہ پوٹھوہار میں بارش کا امکان ہے جبکہ ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، بھکر اور لیہ میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔ مری، گلیات، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، استور، ہنزہ، نیلم ویلی، باغ، راولا کوٹ میں برفباری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے بعد میدانی علاقوں میں دھند اور خطہ پوٹھوہار سے ملحقہ علاقوں میں کہر پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Leave a Reply

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.