گرم بستر نکال لیں پھر سے ہو جائیں تیار، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

گرم بستر نکال لیں پھر سے ہو جائیں تیار، محکمہ موسمیات کی جانب سے بڑی پیشنگوئی کر دی گئی۔ لاہور (نیوز ڈیسک) مورخہ ۱۶ فروری سے موسم میں پھر سے تبدیلی ہو گئی ہے، پنجاب میں پھر سے دھند کا راج شروع ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، پنجاب کے شہر لاہور، شیخو پورہ، قصور، ننکانہ اور اوکاڑہ سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں پھر سے دھند کا راج شروع ہو گیا ہے۔ جس کی

وجہ سے حد نگاہ بلکل نا ہونے کے برار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، جب کہ بلائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم ابر آلود رہے گا۔ تاہم توقع کی جا رہی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور ابر آلود رہے گا۔ یہ نیا شروع ہونے والا دھند کا سلسلہ بھی کچھ دنوں تک جاری رہے گا۔ صوبہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ جب کہ صوبہ خیبر پختونخواہ، سندھ اور بلوچستان سمیت اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم بارشوں کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.