آ گئی وہ خبر جس کا انتظار تھا ڈالر دھڑام سے نیچے آ گرا قیمت جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

کراچی (ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز تازہ کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر158 روپے 80 پیسے کی سطح پر ٹریڈنگ ہو رہی ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 25پیسے کی کمی سے 159

روپے کی سطح پر آگیا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 159.30روپے کی سطح پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ ادھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو شدید مندی دیکھی گئی ، اور کے ایس ای 100انڈیکس مزید 588.77 پوائنٹس کی کمی سے 46055.52پوائنٹس کی سطح پرآ گیا تھا جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کے دباوٗ کے باعث 75.42فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 18ارب 85لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت11.15 فیصد زائد رہا۔دوسری طرف مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 200روپے کی کمی سے ایک لاکھ 11 ہزار800 روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر کے اضافے سے 1842ڈالر ہوگئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے کی کمی سے ایک لاکھ 11ہزار 800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 172روپے کی کمی سے 95ہزار 850روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1390 روپے برقرار رہی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.