ٹریفک پولیس نے طالبات کو اسکول وین کی فرنٹ سیٹ پر بٹھانے پر پابندی لگا دی۔۔ جانئے پابندی لگانے کی وجہ

مانسہرہ (ویب ڈیسک )خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی ٹریفک پولیس نے طالبات اور خواتین کو اسکول وین کی سامنے والی نشستوں پر بٹھانے پر پابندی عائد کر دی ہےنجی خبر رساں ادارے کے مطابق والدین نے ٹریفک پولیس کو شکایت کی ہے کہ گاڑیوں کی اگلی سیٹ پر بیٹھی ہوئی طالبات کو خصوصاً وین ڈرائیوروں کی جانب سے ہراساں کیا جاتا ہے کیونکہ وین کا اگلا کیبن باقی گاڑی اور دیگر مسافروں سے الگ ہے۔مانسہرہ ٹریفک

پولیس کے مطابق والدین اس لیے بھی پریشان ہیں کیونکہ گاڑیوں کی کھڑکیاں بھی کالے پیپر کے ساتھ ڈھکی ہوتی ہیں۔ ان شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے ، طالبات کو اسکول وین اور دیگر گاڑیوں کی اگلی نشستوں پر بٹھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ٹریفک حکام مانسہرہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی میں ملوث ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس پابندی سے متعلق بتانے والے اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا مگر اس حوالے سے ایس پی ٹرانسپورٹ آفس کی جانب سے کوئی آفیشل بیان سامنے نہیں آیا.

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.