جس کا خدشہ تھا وہی ہوا ،پی ٹی آئی میں اختلافات،شاہ محمود اچانک کہاں پہنچ گئے؟سینیٹ الیکشن سے قبل اہم خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔ کراچی آمد کا مقصد پی ٹی آئی سندھ کے رہنماؤں میں سینیٹ انتخابات کیلئے دیئے گئے ٹکٹوں کی تقسیم پر پیدا ہونے والے اختلافات ختم کرانا ہے۔کراچی پہنچنے پر شاہ محمود قریشی نے سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض سندھ کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔اس موقع پر ناراض عہديداروں نے ٹکٹوں کی تقسیم پر تحفظات کا اظہار کیا۔ شاہ محمود قریشی نے معاملات کو حل

کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔دوسری جانب تحریک انصاف سینٹرل سندھ ریجن کے عہدے داروں نے سینیٹ کے ٹکٹوں کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔گورنر سندھ کو لکھے گئے خط میں فیصل واوڈا اور ٹیکنو کریٹس سیٹ پر نامزد سیف ﷲ ابڑو کو ٹکٹ دینے کے فیصلے کو غلط قرار دیا گیا ہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.