وزیراعظم کادورہ لاہور، کیاتبدیلی متوقع؟تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر لاہور آئیں گے وزیراعظم جیلانی پارک میں میاواکی کے آغاز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر لاہور آئیں گے، وزیراعظم جیلانی پارک میں میاواکی کے آغاز کی تقریب میں شرکت کری،فضائی آلودگی پر قابو پانے اور ماحولیاتی تحفظ کے لئےبریفنگ دی جائےگی ۔51 اربن فارسٹ سائٹس کے ہدف کی پیشرفت پر بریفنگ

دی جائے گی۔وزیراعظم یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی کے لئےاجلاس کی صدارت کریں گے،فروٹ و سبزی منڈیوں میں اضافے کےاقدامات پر اجلاس منعقد ہو گا، وزیراعظم آٹے کی قیمت میں کمی کے لئے اجلاس کی صدارت کریں گے علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ون آن ون ملاقات بھی کریں گے۔وزیر اعظم سے پارٹی کے پنجاب کے سینئر وزرا بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم فاریسٹ کمپین کے حوالے سے پودا لگا کر افتتاح بھی کریں گے۔ وزیراعظم راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.