چند گھنٹے باقی ۔۔ مریم نواز آج کیا کرنےوالی ہیں ؟ن لیگی کارکنوں کے لیے بڑی خبر

لاہور(نیو زڈیسک)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز وزیرآباد ریلی میں شرکت کیلئے دوپہر ڈیڑھ بجے روانہ ہوں گی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمی بخاری کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مریم نوازشریف دوپہر ڈیڑھ بجے جاتی امرا سے وزیرآباد کے لئے روانہ ہوں گی ،مریم نوازشریف کا سہہ پہر ساڑھے3 بجے ظفرعلی خان چوک پر استقبال ہوگا جبکہ مریم نوازشریف سہہ پہر 4 بجے اللہ والا چوک وزیرآباد پہنچیں گی۔انہوں نے

کہاکہ مریم نوازشریف کا سہہ پہر ساڑھے 4 بجے مرکزی بازار وزیرآباد میں استقبال کیاجائے گا شام ساڑھے 5 سے 6 بجے کے دوران مریم نوازشریف کچہری چوک میں عوام اور کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازشریف سات سے ساڑھے 7 بجے شام سوہدرہ چوک میں بھی مختصر خطاب کریں گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.