اداکارہ میرا کس جنرل کی بھانجی ہیں؟ ویڈیو جاری کر دی

اداکارہ میرا نے اعتراف کیا کہ انگلش بولتے ہوئے سب گڑبڑ ہوجاتی ہے ، وہ اپنے کزن کے ہمراہ گھر کی مصروفیات اور تعارفی ویڈیو بنا رہی تھیں جس دوران انہوں نے انگریزی بولنے کی کوشش میں اپنے ماموں جنرل نقوی کو جنرل نقلی کہہ دیا تاہم ساتھ ہی یہ اعتراف بھی کیا کہ ” گڑبڑہوگئی ناں، انگلش بولتے ہوئے سب گڑبڑ ہوجاتا ہے”۔

انسٹاگرام پر شیئرہونیوالی ویڈیو میں میرا نے بتایا کہ وہ دیسی مرغ بنارہی ہیں اور اپنے مہمان کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ یہ میرے ماموں کے بیٹے بابرنقوی ہیں ، آج ہمارے گھر پر کھانے پر مدعو ہیں اور ان ہی کے لیے میں کھانا بنارہی ہوں، انہوں نے بنائی گئی یخنی کے بارے میں بھی ردعمل شیئرکیا۔

اس کے بعد

میرا نے اپنے والد کا نام بتاتے ہوئے کہا میں سرور نقوی کی بیٹی ہوں۔ ان کے برابرمیں کھڑے بابر نقوی نے میرا کی بات میں اضافہ کرتے ہوئے کہاکہ میرا نام بابر نقوی ہے ، اور یہ جنرل نقوی کی بھانجی ہیں۔ میرا نے جب یہی الفاظ انگلش میں دوہرائے تو وہ غلطی سے جنرل نقوی کو جنرل نقلی کہہ گئیں جس پر وہاں موجود تمام لوگ ہنسنے لگے۔ میرا نے بھی دوبارہ اصلاح کی اور ہنستے ہوئے کہا گڑبڑ ہوگئی نا انگلش بولتے ہوئے سب گڑبڑہوجاتاہے۔ اضح رہے کہ میرا اداکاری سے زیادہ اپنی گلابی انگریزی اور کچھ سکینڈلز کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.