چالاک سپاہی –

فوجی یونٹ میں ایک سپاہی شرطیں لگانے اور حیرت انگیز طور پرجیت جانے میں بڑی شہرت رکھتا تھا ۔ ایک یونٹ سے دوسرے یونٹ میں اس کا تبادلہ ہوا تو اس کی سابقہ یونٹ کے کمانڈر آفیسر نے اس کے نئے یونٹ کے کمانڈر آفیسرکو ٹیلی فون پر بتا یا کہ ہماری یونٹ سے آپ کے ہاں ایک پوسٹ ہو کر ٓانے والا فالاں سپاہی شرطیں لگانے اور ہر بار جیتجانے میں بڑا ما ہر ہے

،تم احتیاط کرنا احتیاط کی تلقین پانے وا…لے کما نڈر آفیسر کو نئے آنے والے سپاہی کے بارے میں تجسس بڑھا اور اس نے اپنے پرسنل اسسٹنٹ سے کہا ، یہ باکمال سپاہئ جو نہی یو نٹ پہنچے مجھے اس سے ملوا دینا ۔اگلے دن نئی کلف شدہ وردی پہنے یہ سپاہی کما نڈر آفیسر کے سامنے کھڑا تھا ۔ صا حب کے استفسار پر اس نے کہا ، سر ایسی کوئی بات نہیں۔

میں یو نہی بات بات پر شرط نہیں لگاتا ۔بس جب بات ہی ایسی ہو تو شرط لگا نا پڑتی ہے اور ہار جیت تو مقدر کی بات ہے ۔جیسے اب مجھے معلوم ہے کہ آ پ کی پیٹھ پر تل ہے آپ اگر پانچ سو روپے کی شرط لگاتے ہیں تو میں اس کیلئے تیار ہوں ۔ کما نڈر آفیسر کو بھی کبھی نہ ہارنے والے کو ہرانے کا اشتیاق تھا ،

اس نے فورا اپنی شرٹ کے بٹن کھولے اور پیٹھ دکھا دی ۔سپا ہی نے اپنی جیب سے فورا پانچ سو روپے نکال کر میز پر رکھے اور کہا ، سر میں یہ شرط ہار گیا ہوں ، یہ پنچ سو روپے آپ کے ہوئے ۔کما نڈر آفیسر نے فا تحانہ انداز سے فون پر اس کے سا بقہ کما نڈر آفیسر سے کہا ، تم تو کہتے تھے کہ وہ کبھی شرط نہیں ہارتا ، اور پھر تمام واقعہ سنایا ۔ سپاہی کے سابقہ کما نڈر آفیسر نے کہا ، جناب آپنے مجھے مروا دیا اس نے جاتے ہوئے مجھ سے ہزار روپے کی شرط لگائی تھی کہ میں نئ یونٹ میں جاتے ہی کمانڈنگ آفیسر کی شرٹ اتروا دوں گا

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.