نوجوان لڑکی نے مرد کا روپ دھار کر 3 لڑکیوں سے شادیاں کرلیں، ان سے کیا کرتی رہی یہ راز کیسے کھلا دلچسپ معلومات

فریب کاری کے بہت سے قصے آپ نے سنے ہوں گے لیکن ایک نوعمر بھارتی لڑکی نے تو دغا بازی کے تمام ریکارڈ ہی توڑ ڈالے ہیں۔ اس شاطر لڑکی نے کمال مکاری سے لڑکے کا روپ دھارا اور اوپر تلے تین لڑکیوں سے شادی کر ڈالی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے گاﺅں کاسی نیانا منڈل سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ رامادیوی ایک ٹیکسٹائل مل

میں کام کرتی تھی۔ اس نے خود کو لڑکا ظاہر کر رکھا تھا اور کسی کو بھی اس پر شک نہیں ہوا۔ وہاں اس کے ساتھ کام کرنے والی لڑکی رامبھا سے اس کی دوستی ہو گئی اور کچھ ہی عرصے میں یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ بات اتنی آگے بڑھی کی شادی تک پہنچ گئی،لیکن دو ماہ قبل جب ان کی شادی ہوئی تو پہلی بار رامبھا کو پتا چلا کہ وہ کیا کر بیٹھی ہے۔رامبھا اس دھوکے کی شکایت لے کر پولیس کے پاس چلی گئی، لیکن تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ وہ راما دیوی کی پہلی شکار نہیں تھی۔ تفتیش کے دوران چالاک لڑکی نے اعتراف کیا کہ وہ اس پہلے 16 سالہ جیوتی اور 17 سالہ وریندہ کو بھی اسی طرح دھوکہ دے چکی ہے۔ دونوں لڑکیوں نے بدنامی کے ڈر سے پولیس کو شکایت نہیں کی تھی۔راما دیوی پولیس کی حراست میں ہے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے، جبکہ اس کے دھوکے کا نشانہ بننے والی لڑکیوں کو نفسیاتی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.