جاتی سردی پھر سے لوٹ کر آنے کو تیار، بارشوں کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہونے والا ہے

لاہور(ویب ڈیسک )جاتی سردی پھرلوٹ آئے گی، فروری میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات نے سردی کی لہر دوبارہ آنے کی پیش گوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کا موسم خوشگوار ہے، تاہم گزشتہ کئی دنوں سے سورج کے اپنی آب و تاب سے چمکنے پر سردیکی شدت میں کمی ہوئی ہے، تاہم فروری میں بارشوں کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں جس کے بعد کم ہوتی سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ہوجائے گا

۔محکمہ موسمیات کے مطابق فروری میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، شہر میں فروری کے پہلے ہفتے بارشیں ہوں گی جس کے بعد سرد موسم طویل ہو سکتا ہے۔ لاہور کامطلع صاف اور خشک رہے گا، کل بارشوں کا سسٹم داخل ہوگا جو لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں فروری کے پہلے ہفتے بارشیں برسائے گا، ہوا میں نمی کاتناسب 78 فیصد ہے ۔ ہوا3کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہے دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ22ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم8 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔دوسری جانب ملک کےمختلف علاقوں میں سردی کی لہر میں کمہی واقع ہوئی جبکہ بعض مقامات پر خشک سردی اور موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، نارووال، سیالکوٹ اورحافظ آباد کے بعض علاقوں میں دھند چھائی رہنے کی پیشگوئی کی گئی، اسلام آباد میں موسم سرد اورخشک مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔علاوہ ازیں خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،بالائی اضلاع ​​​​​​​ میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، سندھ کے بیشتر علاقوں اور بلوچستان میں موسم سرد اورخشک رہے گا، شمالی بلوچستان میں بھی شدید سرد رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی سردی کی لہر برقرار رہے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.