جمعرات سے منگل تک موسم کیا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی ایسی پیشگوئی کہ آپ ابھی سے تیاری شروع کردیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جمرات کی رات سے منگل کے روز تک پاکستان میں بارشیں اور آندھیاں آنے کا امکان ہے۔ پنجاب ، خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر کے زیادہ تر علاقوں جبکہ سندھ اور مشرقی بلوچستان کے بعض حصوں میں موسم خراب رہے گا۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ جمعرات کے روز دن کے وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے

گا۔تاہم کشمیر ، خطہ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب بھارت کے مغربی اور وسطی حصے میں ریگستانی ٹدی دل کے جھنڈوں نے فصلیں تباہ کرنا شروع کردی ہے اور یہ ملک میں ان کا 27 سال میں بدترین حملہ ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ڈرونز، ٹریکٹرز اور گاڑیوں کے ذریعے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے کیڑے مار ادویات اسپرے کی جارہی ہیں۔ تاہم ٹڈی دل پہلے ہی ایک لاکھ 25 ایکڑ اراضی پر مشتمل فصلیں تباہ کرچکی ہے۔ سرکاری لوکسٹ وارننگ آرگنائزیشن کے نائب ڈائریکٹر کے ایل گْرجار نے بتایا کہ راجستھان اور مدھیا پردیش کی ریاستوں میں ہر ایک اسکوائر کلومیٹر (0.3 میل) کے رقبے پرٹڈی دل کے 8 سے 10 جھنڈ حملہ کر رہے ہیں۔وارننگ سینٹر نے کہا کہ بھارت میں 1993 کے بعد ٹڈی دل کا اتنا شدید حملہ ہوا ہے۔دونوں ریاستوں میں ٹڈی دل نے موسمی فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا اور کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہلے سے پریشان کسان شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔راجستھان میں داخل ہونے سے قبل ٹڈی دل نے اپریل میں پاکستان میں بھی فصلوں کو بْری طرح نقصان پہنچایا تھا۔کے ایل گْرجار کا کہنا تھا کہ ملک کی چند ریاستوں میں ٹڈی دل کے چھوٹے جھنڈ بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت کے مطابق 4 کروڑ ٹڈی دل کا جھنڈ 35 ہزار انسانوں کے برابر خوراک کھا سکتا ہے۔اس سے قبل بھی راجستھان میں ٹڈی دل حملہ کر چکی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.