لاپتہ ہیروزکی تلاش میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائےگی وزیرخارجہ نےکس ملک کویہ یقین دہانی کرادی؟جانیں

اسلام آباد(پی این این)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا جمہوریہ چلی کے ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ ،دونوں رہنمائوں نے لاپتہ ہونےوالےجمہوریہ چلی کےکوہ پیماجون پبلومہرکے حوالےسےتبادلہ خیال کیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےجمہوریہ چلی کےوزیر خارجہ سےٹیلیفونک رابطہ کیا اورجمہوریہ چلی کےوزیرخارجہ کولاپتہ کوہ پیماوَں کاکھوج لگانےکیلئےاب تک کی کاوشوں سےآگاہ کیا جس پر جمہوریہ چلی کےوزیرخارجہ

ایندرس الامندنےلاپتہ کوہ پیماوَں کی تلاش کیلئےریسکیوآپریشن کوسراہا۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےکوہ پیماوَں کی گمشدگی پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ ہیروزکی تلاش میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائےگی،پاک فوج ایوی ایشن کےہیلی کاپٹروں کےذریعے کوہ پیماوَں کی تلاش کاسلسلہ جاری ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.