دنیا کی ایسی کرنسی جس کے ایک سکے کی قیمت پاکستانی 48لاکھ روپے سے زیادہ ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )کریپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور ایک بٹ کوائن کی مالیت 30 ہزار امریکی ڈالرز سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اس ورچوئل کریپٹو کرنسی کی قدر میں ہفتے کے روز ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس کی مالیت 30823 امریکی ڈالرز تکجا پہنچی ہے۔ بٹ کوائن کی مالیت میں گذشتہ چند ہفتوں سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے

گذشتہ برس دسمبر میں یہ بلند ترین سطح 20 ہزار امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔ ماضی میں بھی بٹ کوائن کی قدر میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور اس کی وجہ بڑے سرمایہ کاروں کی جانب سے فوری منافع کے لیے اس میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد پیدا ہونے والی صو رتحال میں سرمایہ کار بٹ کوائن کو اپنے اثاثوں کے لیے محفوظ سمجھتے ہیں۔ لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ اس بٹ کوائن کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری رہے گا اور اس کی قدر میں ڈالر کی قیمت میں مزید گراوٹ سے اضافہ ہو سکتا ہے۔اگرچہ امریکی کرنسی کی قیمت مارچ میں کورونا وائرس کی وبا کے آغاز کے ساتھ ہی بڑھ گئی تھی کیونکہ سرمایہ کاروں نے غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر ڈالرز میں سرمایہ کاری کو محفوظ سمجھا تھا، لیکن اس کے بعد امریکی حکومت کی جانب سے بڑے امدادی پیکیج کی وجہ سے اس کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔ بٹ کوائن میں کاروبار بھی بالکل اصل کرنسی ڈالرز یا پاؤنڈ کی طرح ہی ہوتا ہے۔ حال ہی میں اسے آن لائن رقم ادائیگی کی

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.