ووٹوں کی خریدوفروخت۔۔۔۔۔۔۔اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصربھی میدان میں آگئے،حیران کن بات کہہ دی

اسلام آباد(پی این این)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ووٹوں کی خریدوفروخت کی ویڈیو سے سپیکر ہائوس پشاور اور میرا کوئی لینا دینا نہیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ انتخابات کے دوران ووٹ بیچنے سے متعلق ویڈیو میں دیکھائی جانیوالی جگہ اسپیکر ہاؤس پشاور ہے اور نہ میرا اس معاملے سے کوئی لینا دینا، ۔انہوں نے کہاکہ 2018 میں چئیرمین عمران خان نے

بتایا کہ اس طرح کا لین دین ہوا ہے اور ساری پارٹی کا فیصلہ تھا کہ ان ممبران کیخلاف کاروائی کی جائے،اس طرح کے بیانات صرف معاملے سے توجہ ہٹانے کی بھونڈی کوشش ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.