مریم نواز کپتان کی مخالفت میں ہرحد پارکرگئیں ،موقعے پہ چوکا،ایسااعلان جس سے کھلاڑی پریشان ہوجائیں گے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سرکاری ملازمین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین پر تشدد، آنسو گیس اور گرفتاری جعلی حکومت کے اوچھے اور ظالمانہ ہتھکنڈے ہیں ،سرکاری ملازمین کی قربانیاں پاکستان میں ظالم، عوام دشمن، ووٹ چور، کمیشن خور حکومت کے خاتمے کا اعلان ہے۔ترجمان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ

(ن)مریم نواز نے کہاکہ تین سال میں ظالم حکومت نے عوام بالخصوص سرکاری ملازمین کو مہنگائی کی چکی میں پیس کررکھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پہلی حکومت ہے جس نے چار گنا مہنگائی کے باوجود تین سال میں ایک روپے کا سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا۔مریم نواز نے کہاکہ ہم سرکاری ملازمین کے حقوق اور ان پر تشدد کے خلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ،گرفتار سرکاری ملازمین کو فی الفور رہا ، مطالبات کو تسلیم کیاجائے ، جعلی حکمران اتنا ظلم کریں، جتنا خود سہہ سکیں۔مریم نواز نے کہاکہ 126 دن اسلام آباد میں دھرنہ دینے والے سے سرکاری ملازمین کا جائز احتجاج برداشت نہیں ہورہا اورمغربی جمہوریت کے دعویدار کا فسطائی اور آمرانہ چہرہ آج پوری قوم نے دیکھ لیا ۔انہوں نے کہاکہ تنخواہوں میں اضافے اور جائز مطالبات کرنے والے ملازمین پر تشدد بے رحم، ظالم حکمرانوں کی پہچان ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.